#قومی تیل دار بیجوں کے فروغ کا پروگرام–2026
news
urgent
قومی تیل دار بیجوں کے فروغ کا پروگرام–2026
Summary
حکومتِ سندھ کی جانب سے نیشنل آئل سیڈ انہانسمنٹ پروگرام–2026 کا اعلان کیا گیا ہے، جو وفاقی حکومت کے مشترکہ تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔سجاول میں منعقدہ سیمینار کے دوران پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، جس میں ڈی جی ایگریکلچر سندھ اللہ ورایو رند، ٹیکنیکل ڈائریکٹر خدا بخش کلہوڑ، آئل سیڈ ریسرچ ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹھٹہ اور سجاول محمد سلیم جوکھیو اور ڈپٹی ڈائریکٹر سجاول وقاص احمد نے شرکت کی۔سیمینار میں حکام نے آبادگاروں کو بتایا کہ بیج کی خریداری پر سبسڈی فراہم کی جائے گی، جس کے تحت فی ایکڑ 5000 روپے سبسڈی دی جائے گی۔